Ehsaas Kafalat Program 2020 Khawateen ki Tahdad 43 lac say 70 lak kar di


احساس کفالت : خواتین کی تعداد 70لاکھ کردی،
وزیراعظم عمران خان کا غریب اور مستحق افراد کے لئے زبردست اقدام!

‏آج وزیراعظم نےاحساس کفالت کےتحت70لاکھ مستحقین کوادائیگیوں کےآغازکیلیئےاسلام آبادمیں کفالت ادائیگی مرکزکادورہ کیا۔انہیں متعارف کردہ متعدداقدامات کےبارےمیں بتایاگیاجو ادائیگیوں کےمعیارکوبہتربنانے،سائبربدعنوانیوں کی روک تھام اورصارفین کےڈیجیٹل بچت اکاؤنٹس کھولنےکیلئےاٹھائےگئےہیں۔ ‏احساس کفالت کی ادائیگیاں مرحلہ وارکی جائیں گی۔پہلےمرحلے کا آغازآج ہوگیاہےجس میں43 لاکھ خواتین کوادائیگیاں ہونگی۔ ادائیگی کی رقم 12ہزار روپےہےجو جولائی تادسمبر2020 کی دوسہ ماہی اقساط پرمشتمل ہے۔اس بارخواتین شراکتی بینکوں کی شاخوں پرنصب اےٹی ایم مشینوں سےبھی رقم حاصل کرسکتی ہیں۔ ‏وزیراعظم نے پہلے ہی احساس کفالت صارفین کی تعدادبڑھا کر 70 لاکھ کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کا مطلب ہے کہ احساس کفالت سے اب 70 لاکھ گھرانے مستفید ہونگے۔ نئے مستحقین کو ادائیگیاں اس سال دسمبر کے بعد شروع ہونگی اور یہ سارا عمل رواں مالی سال میں ہی مکمل کر لیا جائے گا۔ ‏احساس کفالت کےتحت متعارف کردہ کثیرالجہتی اصلاحات میں بائیومیٹرک ریٹیل مشینوں کی کوالٹی کےمعیاراورانکےمحفوظ اور شفاف استعمال کےپروٹوکول،الیکٹرانک رسیدیں،صارفین کی شکایات کےازالےکا نظام،ادائیگیوں کی رئیل ٹائم رپورٹنگ اور ادائیگیوں سےمتعلقہ معلوماتی ڈیش بورڈکی تشکیل سر فہرست ہیں۔ ‏احساس کےون وومن ون اکاؤنٹ اقدام کےذریعے 70لاکھ مستحق گھرانوں کی بینکوں تک رسائی ممکن ہوگی اوروہ بینکوں سےسیونگز،قرضوں اورانشورنس جیسی سہولیات بھی حاصل کرسکیں گے۔یہ نظام دسمبرمیں مکمل فعال ہوجائےگاجس سےمستحق خاندانوں کیلیئےمثبت معاشی تبدیلیوں کےنئےباب کھلیں گے





Post a Comment

0 Comments