DIKHAN POLITICAL LEADER PLEASE ATTENTION CORONA VIRUS COVID-19



 ڈیرہ اسماعیل خان سے الیکشن میں حصہ لینے والے حضرات

ذرا توجہ فرمایئں؟؟

جناب حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب
مولانا لطف الرحمان صاحب
جناب مولانا عطاء الرحمن صاحب
جناب سینیٹر وقار
جناب نواب ایزد نوازا صاحب
جناب علی امین گنڈا پور
جناب فیصل امین گنڈا پور
جناب فیصل کریم کنڈی
جناب احمد کریم کنڈی
جناب ثناء اللہ میانخیل
جناب شیخ محمد یعقوب
جناب جاوید عمران راجپوت
جناب قیضار میانخیل
جناب سمیع علیزئی
جناب احتشام اکبر خان
جناب مخدوم شاہ


اور دیگر ڈیرہ اسماعیل خان سے الیکشن میں حصہ لینے والے حضرات

اسلام وعلیکم!
 آپ نے اس ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے الیکشن لڑا، لوگوں نے آپ کو عزت دی، آج موذی وبائی مرض کرونا کی وجہ سے لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے، آپ کے علاقے کے لوگوں کو آپ کی ضرورت ہے، باہر نکلیں اور مشکل کی اس گھڑی میں اپنی عوام کا ساتھ دیں۔

آج اسی طرح سے لسٹ تیار کروائیں جیسے آپ الیکشن کے دنوں میں کرتے تھے، اس گھر میں، اس گلی میں اتنے  ووٹرز هىں، اب لسٹیں تیار کریں کہ کون لوگ ہیں جن کو اس وقت راشن کی ضرورت ہے، ماسک اور ایسی دوسری چیزیں جو اس وباء سے لوگوں کو بچا سکتی ہیں، وہ کن لوگوں میں اور کیسے تقسیم کی جائیں، اب سب سیاسی جماعتوں کا اور خاص طور پر حکمران جماعت کا  فرض ہے کہ اس مشکل صورتحال میں اپنے علاقے کے لوگوں کا ساتھ دیں، یقيناً آپ نے لاکھوں کروڑوں روپے الیکشن کمپین پر اسی وجہ سے خرچ کیئے کہ آپ عوام کی خدمت کر سکیں اور میرے خیال میں عوام کی خدمت کا یہ بہترین وقت ہے، آپ قدم بڑھائیں ان شاء اللہ ہم آپ کے ساتھ مل کر خدمت کرنے کے لیے حاضر ہیں۔

Post a Comment

0 Comments